صدر اور وزیراعظم کی عید میلادالنبی ﷺ پر مبارکباد

صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عید میلادالنبی ﷺ کے پرمسرت موقع پر پوری قوم اور امتِ مسلمہ کو مبارکباد دی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ 12 ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خوشی، عقیدت اور نبی کریم ﷺ کی تعلیمات پر عمل کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ سیرتِ طیبہ ﷺ ہر زمانے میں انسانیت کے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔ ہمیں پاکستان کو ان تعلیمات کی عملی تصویر بنانا ہے، تعصب، فرقہ واریت اور نفرت کو رد کرکے بھائی چارے، ایثار اور اتحاد کو فروغ دینا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے مسائل کا پائیدار حل نبی کریم ﷺ کی تعلیمات کو قومی کردار کا حصہ بنانے میں ہی مضمر ہے۔