دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب گزر رہا ہے، دو آبہ فلڈ بند اور شیر شاہ فلڈ بند کو بچانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ مظفرگڑھ، جھنگ اور خانیوال کے کئی دیہات سیلاب کی لپیٹ میں آ گئے جبکہ مظفرگڑھ اور ڈی جی خان قومی شاہراہ کا ایک ٹریک بھی زیرِ آب آگیا ہے۔
فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر بہاؤ بڑھ کر 1 لاکھ 57 ہزار کیوسک ہوگیا ہے۔
ادھر لیاقت پور میں سیلاب متاثرین کو ریلیف کیمپوں میں چارہ، ادویات اور خیموں کی کمی کا سامنا ہے۔
سندھ میں بھی دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہے۔ گڈو بیراج پر 3 لاکھ 60 ہزار 976، سکھر بیراج پر 3 لاکھ 29 ہزار 648 اور کوٹری بیراج پر 2 لاکھ 37 ہزار 922 کیوسک پانی کی آمد ریکارڈ کی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos