کوئٹہ: ایف آئی اے نے جیوانی کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش کرنے والے 60 افراد کو حراست میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار افراد میں 19 کا تعلق مالاکنڈ، 16 کا بنوں، 9 کا گوجرانوالہ، 9 کا لوئر دیر، 3 کا اپر دیر اور 2 کا تعلق مردان سے ہے۔
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف 4 مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos