صدر مملکت آصف علی زرداری نے یوم فضائیہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے مسلح افواج کے ساتھ مل کر بھارت کے خلاف معرکہ حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا اور جس طرح ہر محاذ پر دشمن کو شکست دی، اس نے پوری دنیا کو حیران کر دیا۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ نے 1965 کی جنگ میں شجاعت کی تاریخ رقم کی، پاک فضائیہ فضائیہ نے اپنی شاندار مہارت اور پیشہ وارانہ جرات کا مظاہرہ کیا، پاک فضائیہ نے اپنی مہارت سے دنیا کو حیران کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ ملکی حدود کا دفاع کیا، قوم اپنے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، پاک فضائیہ نے معرکہ حق میں فیصلہ کن کردار ادا کیا، قوم کو پاک فضائیہ کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاک فضائیہ کی جدید صلاحیتیں قوم کے دفاع کی ضمانت ہیں۔
واضح رہے کہ 1965 کی پاکستان بھارت جنگ میں حاصل ہونے والی فتح میں پاکستان فضائیہ کے اہم کردار کی وجہ سے ہر سال سات ستمبر کو پاکستان میں یوم فضائیہ منایا جاتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos