پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد بڑا سیلابی ریلا سندھ میں داخل

پنجاب میں تباہی مچانے کے بعد بڑا سیلابی ریلا سندھ میں داخل ہوگیا ہے، ہیڈ پنجند پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

محکمہ اطلاعات سندھ اور فلڈ مانیٹرنگ سیل کے مطابق:

پنجند بیراج پر پانی کی آمد و اخراج اس وقت 3 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے۔
تریموں بیراج پر گزشتہ 12 گھنٹوں میں پانی میں نمایاں اضافہ ہوا اور آمد و اخراج 4 لاکھ 88 ہزار 169 کیوسک تک پہنچ گیا۔
گڈو بیراج پر آمد 3 لاکھ 66 ہزار 151 کیوسک جبکہ اخراج 3 لاکھ 28 ہزار 487 کیوسک ریکارڈ ہوا۔
سکھر بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ 29 ہزار 990 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 81 ہزار 985 کیوسک رہا۔
کوٹری بیراج پر آمد 2 لاکھ 45 ہزار 452 کیوسک جبکہ اخراج 2 لاکھ 26 ہزار 497 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

انتظامیہ کے مطابق بیراجوں پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ خطرناک صورتحال اختیار کر سکتا ہے، اسی لیے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔