لاہور: چیف سیکریٹری پنجاب اور فلور ملز ایسوسی ایشن کے درمیان گندم کے معاملے پر بات چیت میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق ذرائع فلور ملز ایسوسی ایشن کاکہنا ہے کہ گندم نہ ملنے پر صوبے کی 800سے زائد ملیں بند ہو گئیں،چیف سیکرٹری نے 3ہزار روپے فی من گندم فراہمی یقین دہانی کرائی تھی۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کاکہناتھا کہ 3ہزار روپے فی من گندم پر ہم نے 20کلو آٹے کا تھیلا 1850میں دیناتھا،ہمیں گندم نہیں ملی مجبوراً فلور ملیں بند کرنا پڑیں،گندم فیڈ ملوں کی بجائے ہمیں ملنی تھی،چیف سیکرٹری کی طرف سے فیڈ ملوں کو ایک ہفتے کا وقت دے دیا گیا ہے۔
چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن نے کہاکہ بازار سے 4ہزار روپے میں مہنگی گندم لے کر سستا آٹا نہیں دے سکتے،چینی کی طرح گندم کے بارے میں افسر شاہی نے اعدادوشمار غلط دیئے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو گندم آٹے پر مس گائیڈ کیا جارہا ہے،مریم نواز ہماری بات خود سنیں تو مسئلہ ایک دن میں حل ہو سکتا ہے،اگر ملیں بند رہیں تو مارکیٹ میں پڑا آٹا ختم ہو جائے گا، بحران سر اٹھائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos