وفاقی وزیر احسن اقبال نے شہید رینجرز جوان کے والدین سے تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ بہادر جوان نے لوگوں کو بچاتے ہوئے اپنی جان قربان کی۔ ان کا کہنا تھا کہ اسی دوران بھارت کی جانب سے ایک ڈرون بھیجا گیا جو گاؤں میں آ کر گر گیا۔
اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ بھارت کی بوکھلاہٹ انتہا کو پہنچ چکی ہے اور وہ غیر ذمہ دارانہ اقدامات پر اتر آیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات رکن اسمبلی احمد اقبال اور وسیم بٹ کے ساتھ ورکنگ باؤنڈری کے آخری گاؤں کا دورہ کیا، جہاں مقامی لوگوں سے ملاقات بھی کی گئی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos