لاہور: پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں صوبے کے علاقوں کا علم تک نہیں، وہ صرف ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے میں مصروف رہتی ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جس کی آبادی 13 کروڑ ہے، مگر وزیراعلیٰ کو یہ بھی نہیں معلوم کہ کون سا شہر کہاں واقع ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج پنجاب کی جیلیں سیاسی کارکنوں سے بھری ہوئی ہیں جبکہ اقتدار کے ایوان سیاسی یتیموں کا مرکز بن چکے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos