سیلاب کا وار: آٹا اور سبزیاں عوام کی پہنچ سے دور

ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے رسد متاثر ہونے پر آٹا، سبزی اور دیگر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق مختلف شہروں میں آٹے کے نرخ 15 روپے تک بڑھ گئے ہیں۔ پشاور میں صرف چند دنوں میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1050 روپے مہنگا ہو کر 2400 روپے سے تجاوز کر گیا۔ کوئٹہ میں یہی تھیلا 2300 روپے تک جا پہنچا جبکہ کراچی میں ڈھائی نمبر آٹا 10 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادھر سبزیوں کی قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ کمالیہ میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت 400 روپے تک جا پہنچی، کراچی میں 220 سے 240 روپے جبکہ پشاور میں 260 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے۔

یہ صورتحال عوام کیلئے مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔