ایک عام سائل فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں ، فوٹومقامی میڈیا
ایک عام سائل فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح کر رہے ہیں ، فوٹومقامی میڈیا

سپریم کورٹ میں فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان میں فسیلیٹیشن سینٹر اور میڈیا سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا، دونوں تقاریب میں اعلیٰ عدالتی شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی۔

فسیلیٹیشن سینٹر کا افتتاح چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی موجودگی میں ایک عام سائل سے کروایا گیا۔اس موقع پرسپریم کورٹ کے معزز ججز بھی تقریب میں شریک ہوئے جس کا مقصدعوامی رسائی میں بہتری اور عدالت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کو مؤثر بنانا ہے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے افتتاح کے بعد سائل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اب ہم آپ کی ایک تصویر لیں گے اور وہ ہم اندر لگائے گے ہمیشہ کیلیے۔

اسی روز سپریم کورٹ میں میڈیا سینٹر کا بھی افتتاح کیا گیا۔ اس سینٹر کا افتتاح صدر پریس ایسوسی ایشن سپریم کورٹ، ذوالقرنین اقبال نے کیا۔افتتاحی تقریب میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ جسٹس جمال خان مندوخیل اور دیگرججز بھی شریک ہوئے۔