پنجاب اسمبلی میں سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب، پولنگ کا سلسلہ جاری

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کے لیے ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔

الیکشن کمیشن پنجاب کے ترجمان کے مطابق ریٹرننگ افسر شریف اللّٰہ کی نگرانی میں اسمبلی ہال میں پولنگ کا آغاز ہوا جو شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

یہ نشست سینیٹر اعجاز احمد چوہدری کی نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی۔ ضمنی انتخاب میں رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز آمنے سامنے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب اسمبلی کے 363 ارکان اس ضمنی انتخاب میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔