آئی جی ایف سی بلوچستان کا بلوچ ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ

آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے بلوچ ریزیڈینشل کالج تربت کا دورہ کیا، جہاں طلباء نے پاکستانیت کے موضوع پر تقاریر اور ٹیبلو پیش کیے۔ حاضرین نے طلباء کی کارکردگی کو بھرپور انداز میں سراہا۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے کہا کہ تعلیم یافتہ نوجوان ہی ملک و قوم کی تقدیر سنوارنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور یہ نوجوان پاکستان کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں۔

کالج انتظامیہ اور طلبہ نے آئی جی ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کے اس دورے کو خوش آئند قرار دیا۔