اسلام آباد: پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز ہو گیا۔ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے اس پیش رفت کا باضابطہ اعلان کیا۔
ایرانی سفیر کے مطابق یہ معاہدہ حالیہ ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان اور باہمی تعاون کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان عوامی رابطوں، سیاحت اور تجارتی تعلقات کو فروغ دے گا۔
ایران ایئر ٹور اسلام آباد کے لیے پہلی براہ راست پرواز کا آغاز کرے گی۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ براہ راست پروازوں سے سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا، ایرانی شہری پاکستان کے دلکش مناظر اور روایتی مہمان نوازی سے لطف اندوز ہوں گے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos