لاہور: جماعت اسلامی نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس رہنماؤں پر اسرائیلی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کل ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ سے جاری اعلامیے کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ انجئینر نعیم الرحمٰن نے قطر میں حماس رہنماوں پر حملے کی شدید مذمت کی اور اسے شرمناک قرار دیا ہے۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ مذاکراتی ٹیم پر اسرائیلی حملہ شرمناک دہشتگردی ہے اور یہ امریکا کے تعاون و حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا، غزہ ، ایران کے بعد قطر میں اسرائیل نے حملہ کر کے بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑادی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملے کے خلاف جماعت اسلامی کل ملک بھر میں احتجاج کرے گی۔
حافظ نعیم نے کہا کہ اسرائیل کا طرز عمل بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے، سرائیلی حملہ امریکا کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلمان ممالک کی بے حسی اور خاموشی مجرمانہ طرز عمل ہے، یہ حملے اُن کی خاموشی کا ہی نتیجہ ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos