فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

ایشیاٹی 20 کپ،افغانستان کا ہانگ کانگ کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف

شارجہ: ایشیا کپ 2025 کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو جیت کے لیے 189 رنز کا ہدف دے دیا۔

ابوظبی میں جاری ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عظمت اللہ عمرزئی کی دھواں دار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 188 رنز اسکور کیے۔

صدیق اللہ اٹل 73 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ عظمت اللہ عمر زئی نے 21 گیندوں پر 53 رنز کی دھواں دار باری کھیلی۔ محمد نبی 33، رحمان اللہ گربز 8، گلبدین نائب 5، کریم جنت 2اور  ابراہیم زدران 1 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔کپتان راشد خان 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

ہانگ کانگ کی جانب سے کنچت شاپ اور آیوش شکلا نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ احسان خان اور عتیق اقبال نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔