مظفرگڑھ،علی پور کے علاقے سیت پور میں سیلاب کے باعث آٹھ افراد پانی میں ڈوب گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ ایک بچے کی لاش نکالی گئی ہے۔ باقی پانچ افراد کی تلاش ابھی جاری ہے۔
لودھراں شدید بارشوں اور دریائی پانی کے دباؤ کے نتیجے میں حفاظتی بند ٹوٹ گیا جس سے حیات پور، مراد پور اور پیپل والا سمیت کئی دیہات زیرِ آب آگئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے پھنسے ہوئے تین لڑکوں کو بحفاظت نکال لیا۔
بہاولپور ۔دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 98 مواضعات مکمل یا جزوی طور پر ڈوب چکے ہیں اور تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos