محسن نقوی اور سلمان آغا سے ہاتھ ملانے پر سوریا کمار یادیو پر تنقید

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے آغاز سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ایک نئے تنازعے میں گھر گئے۔ ٹرافی کی رونمائی اور پریس کانفرنس کے موقع پر انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی اور پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے ہاتھ ملایا، جس پر سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بعض حلقوں نے انہیں "غدار” قرار دے دیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوریا کمار یادیو نے کہا کہ کرکٹ میں جارحانہ کھیل ناگزیر ہے، اور وہ میدان میں اترنے کے لیے پرجوش ہیں۔ تاہم پریس کانفرنس کے بعد سلمان علی آغا سے مصافحہ اور اس کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد بھارتی کپتان شہ سرخیوں میں آگئے۔