اسلام آباد کے علاقے تھانہ آئی نائن کی حدود میں واقع رمشا کالونی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت 60 سالہ کرام پال، اُن کے 20 سالہ بیٹے شبیل اور 22 سالہ بیٹی نیہا کے ناموں سے ہوئی ہے۔ نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
اس واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ قتل ذاتی دشمنی یا گھریلو جھگڑے کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos