کراچی ، نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل (NPJC) نے بروز اتوار کے رمادا ہوٹل ایئرپورٹ میں یوم دفاع پاکستان کی یاد میں ایک امن سیمینار کا انعقاد کیا۔ یہ تقریب NPJC سیکریٹری ہیومن رائٹس پاکستان جناب تنویر احمد کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی جس میں قومی یکجہتی انسانی حقوق پر زور دیا گیا اور مسلح افواج کی قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیا گیا۔
اس موقع پر مہمان خصوصی سابق گورنر سندھ، اور سابق وفاقی وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر تھے۔ سیمینار میں NPJC کے عہدیداران، ممبران، بزنس شخصیات اور ملک بھر سے آئے ہوئے مہمانوں نے شرکت کی۔اپنے خطاب میں سیکریٹری ہیومن رائٹس جناب تنویر احمد نے کہاکہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان ،امن انصاف اور انسانی حقوق کے فروغ کے بغیر ممکن نہیں۔ ہماری اولین ترجیح پاکستان میں انسانی حقوق کے ایجنڈے کو آگے بڑھانا اور تمام اداروں کے ساتھ موثر ورکنگ ریلیشن شپ قائم کرنا ہے۔ آج ہم اپنی مسلح افواج کی قربانیوں اور خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں اور پوری قوم سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک بہتر مستقبل کے لیے متحد ہو جائے۔”

مہمان خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معین الدین حیدر نے کہا کہ یوم دفاع ہمیں اس عزم کی یاد دلاتا ہے کہ پاکستانی قوم اور اس کی افواج ہر مشکل گھڑی میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔ پاک فوج نے نہ صرف ملک کی سرحدوں کا دفاع کیا ہے بلکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں بھی دی ہیں۔ ہماری نئی نسل کو یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ اتحاد اور قربانی ہی ہماری اصل طاقت ہیں۔” دیگر مقررین میں لیفٹیننٹ کرنل افتخار ،حسن جناب اعجاز حسین شاہ، کوآرڈینیٹر (NPJC)سینٹرل پنجاب، محترمہ شبانہ ناز (ڈپٹی کوآرڈینیٹر برائے ہیومن ڈویلپمنٹ، کراچی ڈویژن)، اور چیٔرمین آباد حسین بخشی نے بھی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos