اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ انہوں نے تباہ کن سیلاب کے دوران ماں، بچوں اور جانوروں کی مشکلات کو اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کئی جگہوں پر بچے اور جانور ایک ہی مقام سے پانی پینے پر مجبور تھے جبکہ متاثرہ افراد میلوں پیدل چل کر برتنوں میں پانی لانے پر مجبور نظر آئے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم سیلاب زدگان کے پاس جائیں، ان سے ملیں اور ان مشکل حالات میں ان کا سہارا بنیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں باتیں کم کرتا ہوں اور عمل زیادہ، کرکٹ کیریئر کے آغاز میں میں اپنے لیے کھیلتا تھا لیکن وقت آتا ہے جب انسان کو دوسروں کے لیے کھڑا ہونا پڑتا ہے، اور ہم نے وہ سفر شروع کر دیا ہے۔
سابق کپتان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی سیلاب متاثرین کی مدد میں اپنا کردار ادا کریں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos