وزیر دفاع خواجہ آصف نے دہشت گردوں کی فائرنگ میں شہید ہونے والے میجر عدنان اسلم کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ایک بار پھر اپنے بہادر سپوت کو وطن پر قربان کیا۔
خواجہ آصف نے بتایا کہ کارروائی میں ہلاک ہونے والے پانچ دہشت گردوں میں سے تین افغان جبکہ دو کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے افغان عوام کے لیے دو بڑی جنگیں لڑیں، اپنی معیشت اور امن تباہ کیا، لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں اور آج بھی 60 سے 70 لاکھ افغان شہری پاکستان میں رہ کر روزگار کما رہے ہیں۔
وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ افغان سرزمین سے دہشت گرد آ کر ہمارے معصوم بچوں کے خون سے ہولی کھیلتے ہیں۔ ان کے بقول دنیا کی تاریخ میں اس قدر محسن کش رویہ کہیں دیکھنے کو نہیں ملا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos