اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیلاب متاثرین کے لیے جاری امدادی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں این ڈی ایم اے اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے کیے گئے ریلیف اقدامات پر ارکان کو آگاہ کیا گیا جبکہ پاک فوج کی امدادی کارروائیوں کی رپورٹ بھی پیش کی گئی۔
اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال، اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق اور مختلف ممالک کے ساتھ تعاون کے معاہدوں کی منظوری پر بھی غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کابینہ نے آئندہ کے لیے سیاسی استحکام، اقتصادی اصلاحات اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos