فائل فوٹو
فائل فوٹو

بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کر لی

اسلام آباد: ڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کے صحافیوں پر تشدد کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے صحافیوں سے معذرت کر لی ہے۔

پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو ہوا غلط ہوا، اس پر افسوس ہے، ہم اس واقعے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔

بیرسٹر گوہر خان نے تشدد کا شکار صحافی طیب بلوچ کو گلے بھی لگایا۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق   بیرسٹر گوہر نے  مزید کہا کہ عمران خان کی فیملی اور بشریٰ بی بی کی فیملی کےکوئی سیاسی مقاصد نہیں، علیمہ خان پر انڈا پھینکنے اور صحافیوں پر تشدد کے واقعےکی  پارٹی سطح پرانکوائری کریں گے۔

ان کا  مزید کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور افغان حکومت سے ضروربات کرتے مگر ان کا پاسپورٹ3سال سے بلاک ہے۔