امریکا میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ اگر امریکا اسرائیل پر دباؤ ڈالے تو ہی وہ اپنی جارحانہ کارروائیاں روک سکتا ہے۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈا قطر میں ہے، یہ ماننا مشکل ہے کہ قطر پر حملے کی امریکی فوجی اڈے کو خبر نہ ہو۔
ملیحہ لودھی نے کہا کہ قطر میں اسرائیلی حملے کی دنیا بھر میں مذمت کی جا رہی ہے، ایسے اقدامات اسرائیل کو مزید تنہا کرتے ہیں لیکن اسے امریکی حمایت حاصل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اب تک سات ریاستوں پر حملے کر چکا ہے مگر عالمی برادری کی جانب سے صرف مذمت کے بیانات سامنے آئے ہیں۔ او آئی سی اور سیکیورٹی کونسل بھی عملی اقدامات کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
سابق سفیر نے مزید کہا کہ اسرائیلی حکومت امن یا جنگ بندی پر سنجیدہ نہیں ہے، وہ اپنی پالیسیوں میں مسلسل شدت پسندی اختیار کر رہی ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos