بلوچستان کے ضلع پشین میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے بعد دہشت گردوں کے قبضے سے 2 مشین گن، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 دستی بم، دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوئے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کامیاب آپریشن پر اطمینان کا اظہار کیا اور سی ٹی ڈی کی بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس آپریشن سے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن قائم رکھنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور دہشت گردوں و سہولت کاروں کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos