کراچی کے علاقے گلستان جوہر بھٹائی آباد میں گھر میں چھریوں کے وار سے 3خواتین کو قتل کردیاگیا۔واقعہ میں ایک مرد اور بچی زخمی ہوئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق قتل ہونے والی خواتین میں مینہ، عائشہ اور دانیہ شامل ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ گھریلو نوعیت یا ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہوسکتا ہے تاہم پولیس نے ہر پہلو سے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔
ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ زخمی لڑکی کی شناخت نندنی اور زخمی مرد کی اجے کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی شخص اجے خواتین کا ماموں بتایا جارہا ہے۔ شبہہ ہے کہ ماموں اجے نے تیز دھار آلے سے خواتین کے گلے کاٹے ہوں، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا ہے۔
بعد ازاں واقعے کی ایک اور زخمی خاتون سامنے آگئی، جو مقتولین کی محلے دار ہے اور شور شرابہ سننے پر گھر میں داخل ہوئی تھی، جس پر اجے نے حملہ کر دیا۔ زخمی خاتون کی شناخت پریا کے نام سے ہوئی ہے۔
دوسری جانب وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے ملیر کینٹ بھٹائی آباد میں 3 خواتین کے قتل اور 2 افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos