راولپنڈی ،افواجِ پاکستان نے 1965 کی جنگ کے ہیرو اور نشانِ حیدر کے حامل میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی 60ویں برسی کے موقع پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اس موقع پر چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ائیر اسٹاف ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغام میں کہا کہ میجر عزیز بھٹی شہید کی قربانی جرات اور حب الوطنی کی لازوال مثال ہے۔
1965 کی جنگ کے دوران میجر عزیز بھٹی نے لاہور کے قریب برکی سیکٹر میں پانچ دن اور رات دشمن کے مسلسل حملوں کے خلاف آہنی دیوار کی طرح ڈٹ کر دفاع کیا۔ ان کی قیادت اور ثابت قدمی نے سپاہیوں کے حوصلے بلند رکھے اور دشمن کی پیش قدمی روکنے میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔
پیغام میں مزید کہا گیا کہ شہداء کی بے مثال قربانیاں ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں اور افواجِ پاکستان مادرِ وطن کے دفاع کے عزم کو دہراتی ہیں۔
آخر میں اس عہد کا اعادہ کیا گیا کہ میجر عزیز بھٹی شہید سمیت تمام شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos