فائل فوٹو
فائل فوٹو

مقدس شخصیات کی توہین کا مقدمہ، انجینئر محمد علی مرزا کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی: ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا جہلمی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

 سینئر سول جج وقارحسین گوندل نے جسمانی ریمانڈ دیا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزم مرزا جہلمی کو کڑے پہرے میں راولپنڈی کچہری میں پیش کیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے۔

جسمانی ریمانڈ بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم انجینئر محمد علی مرزا کو لے کر روانہ ہوگئی۔