تعلیمی بورڈ پشاور: گیارویں جماعت کے نتائج، کامیابی کا تناسب 44 فیصد

پشاور: تعلیمی بورڈ پشاور نے گیارویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے ہیں جن میں کامیابی کا تناسب صرف 44 فیصد رہا۔

اعداد و شمار کے مطابق کل 66 ہزار 695 طلبہ و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی، جن میں سے 29 ہزار 487 کامیاب قرار پائے، جبکہ 37 ہزار 208طلبہ مختلف مضامین میں فیل ہوگئے۔

بورڈ حکام کے مطابق 56 فیصد طلبہ و طالبات کو سالانہ امتحان نمبر 2 میں دوبارہ پرچے دینے ہوں گے۔ تاہم موجودہ پالیسی کے تحت فیل ہونے والے طلبہ کو بھی بارہویں جماعت میں پروموٹ کر دیا جائے گا تاکہ وہ اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔