??? ?? ??? ?? ?? ???????????? ?? ??????? ?? ???? ???? ?????????? ???

این ڈی ایم اے نے خیبرپختونخوا کے متاثرین کو تنہا چھوڑ دیا،بیرسٹر سیف

پشاور: مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے نے صوبے کے سیلاب متاثرین کو بے یارو مددگار چھوڑ دیا ہے۔

ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا کو دی جانے والی امداد اونٹ کے منہ میں زیرے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق چند خیمے اور نیک خواہشات کے سوا صوبے کو کچھ فراہم نہیں کیا گیا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے اپنے وسائل سے متاثرین کی بھرپور مدد کی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی نگرانی میں ریلیف آپریشن مکمل کیا گیا اور اب بحالی کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر متاثرین کو دوگنا معاوضہ فراہم کیا گیا ہے۔ شہداء کے لواحقین کو 20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 10 لاکھ روپے معاوضہ دیا گیا ہے۔