ابوظبی: ایشیا کپ کے پانچویں میچ میں بنگلادیش نے سری لنکا کو جیت کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا۔
میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز اسکور کیے۔
بنگلادیش کی جانب سے شمیم حسین اور جاکر علی نے بالترتیب 42 اور 41 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر ٹیم کو مضبوط ٹوٹل تک پہنچایا۔ دونوں بلے بازوں نے مشکل حالات میں 86 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔
سری لنکا کے کپتان لٹن داس نے 28، مہدی حسن 9، توحید ہردوئے 8 رنز بنائے، جبکہ پرویز حسین ایمان اور تنزید حسن بغیر رنز بنائے پویلین لوٹے۔
سری لنکا کی جانب سے ونندو ہسارنگا نے 2 وکٹیں حاصل کیں، جب کہ نوان تھوشارا اور دُشمانتا چمیرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos