اسکردو کشتی حادثہ:احمر لودھی کی لاش38 روزبعد کراچی پہنچا دی گئی

 

کراچی/اسکردو: اسکردو میں 4 اگست کو پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق احمر لودھی کی میت ان کے گھر گلش اقبال کراچی پہنچا دی گئی۔ احمر کی لاش 37 دن بعد 12 ستمبر کو ڈوبنے والے مقام سے نکالی گئی تھی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق 4 اگست 2025 کو حادثے میں احمر لودھی اور ان کی اہلیہ کشتی حادثے کا شکار ہوئے تھے۔ خاتون کی لاش 5 اگست کو ہی حادثے کے مقام سے نکال لی گئی تھی، جبکہ احمر کی میت کئی ہفتوں بعد برآمد ہوئی۔

متوفی کے والد یاسر لودھی نے کہا کہ ان کا بیٹا اہل خانہ کے ساتھ اسکردو گیا تھا، اور کچورا لیک میں غیر قانونی ڈرافٹنگ ہو رہی تھی۔ ان کے پاس کوئی حفاظتی سامان موجود نہیں تھا اور جو کچھ تھا وہ ناقابل استعمال تھا۔

یاسر لودھی نے مزید کہا کہ انہوں نے خود اپنی مدد آپ کے تحت بیٹے کو تلاش کیا کیونکہ اسکردو میں ریسکیو 1122 کے پاس مناسب سہولیات موجود نہیں تھیں۔