????? ??? ??? ??? ?? 11??? ???? ?? ????

پنجاب میں مون سون کے 11ویں سپیل کا الرٹ

لاہور: پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے (پی ڈی ایم اے) نے 16 سے 19 ستمبر کے دوران مون سون بارشوں کے گیارویں اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں صوبے بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 104 تک پہنچ چکی ہے جبکہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے راوی، چناب اور ستلج کے سیلابی ریلے مختلف علاقوں میں تباہی پھیلا چکے ہیں۔

ادارے نے خبردار کیا ہے کہ نئی بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور نشیبی علاقوں میں مزید مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دریاؤں کے اطراف غیر ضروری طور پر نہ جائیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب کے مطابق اب تک 25 لاکھ سے زائد افراد اور 20 لاکھ جانوروں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ متاثرہ اضلاع میں ریلیف، میڈیکل اور ویٹرنری کیمپس قائم کر دیے گئے ہیں۔