وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب علی پور اور سیت پور کے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں۔
مریم اورنگزیب نے دن میں سیت پور کا دورہ کیا اور رات کو دوبارہ علی پور میں سیلاب متاثرین سے ملاقات کی۔ انہوں نے ریلیف کیمپوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ متاثرین کو کھانا، خشک راشن، ٹینٹ اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ علی پور مکمل طور پر زیرِ آب آ چکا ہے، بہت بڑا نقصان ہوا ہے لیکن حکومت ہر متاثرہ فرد کے نقصان کا ازالہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب سے ہونے والی تباہی کا تخمینہ لگانے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ متاثرین کے نقصانات کا فوری تعین کر کے امدادی اقدامات تیز کیے جائیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos