مظر آباد: آزاد کشمیر پولیس میں ہڑتال کے باعث اسلام آباد پولیس کے 2000 اہلکار طلب کرلیے گئے اور وفاقی پولیس نے آزاد کشمیر حکومت کی درخواست منظور کرتے ہوئے 2000 پولیس کی نفری آزاد کشمیر حکومت کو فراہم کر نے کا فیصلہ کیاہے،اس میں افسران اور کانسٹیبل شامل ہیں ،یہ پولیس جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی ہڑتال یا مقامی پولیس کی جانب سے کارروائی نہ کرنے پر آزاد کشمیر حکومت کے کہنے پر ایکشن لے گی۔
آزاد کشمیر میں 29 ستمبر کو ممکنہ احتجاج کے پیش نظر وفاقی حکومت سے سیکیورٹی منگوانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔آئی جی اسلام آباد کی ہدایت پر 2000 پولیس افسران و اہلکاروں میں مشتمل فہرست تیار کی جا رہی ہےافسران میں ایک ایس ایس پی، 4 ایس پیز، 8 ڈی ایس پیز 6 انسپکٹرز بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا88 سب انسپکٹرز اور اسسٹنٹ سب انسپکٹرز 1718 ہیڈ کانسٹیبلان و کنسٹیبلان، اور 132 لیڈی کنسٹیبلان سمیت 33 ملازمین بھی بھیجے جائیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے مختلف ڈویژنز سے افسران و اہلکاروں کو بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہےآپریشنز ڈویژن سے 636 سیکیورٹی ڈویژن سے 480 اہلکار آزاد کشمیر بھیجے جائیں گےسی ٹی ڈی سے 80 جبکہ ٹریفک پولیس سے 90 اہلکار بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہےلاجسٹک ڈویژن سے 161 لاء اینڈ آرڈر سے 238 اہلکار بھی نامزد کئے جائیں گےسی پی سی ڈویژن سے 251 اسپیشل برانچ سے 38 اور سیف سٹی سے 26 اہلکار شامل ہوں گےسیکورٹی صورتحال کے پیش نظر مجموعی طور پر 2000 پولیس اہلکار آزاد کشمیر میں ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
تمام متعلقہ ڈویژنز کے افسران کو آج ہی فہرست مرتب کرکے فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔آئی جی اسلام آباد ہدایت میں اے آئی جی آپریشن نے تمام ڈویثن کو حکم نامہ جاری کر دیا
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos