خیرپور: کار کھائی میں جاگری، 4 افراد جان کی بازی ہار گئے

خیرپور میں قومی شاہراہ پر ٹنڈو مستی کے قریب تیز رفتاری کے باعث کار بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ سمیرا، 6 سالہ اقصیٰ، 30 سالہ عبدالرحمن اور ایک خاتون مراد سنجرانی شامل ہیں۔ زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کراچی سے کندھ کوٹ جا رہا تھا کہ تیز رفتاری کے باعث یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ لاشوں اور زخمی کو سول اسپتال خیرپور منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔