قطر اہم اتحادی، اسرائیل کو محتاط رہنا ہوگا،ٹرمپ کا انتباہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ قطر امریکا کا قریبی اور اہم اتحادی ہے، اس لیے اسرائیل کو اپنے رویے میں احتیاط برتنی چاہیے۔

ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو میں قطر کو بہترین اتحادی اور اس کے امیر کو عظیم رہنما قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ حماس کے خلاف اقدامات ضرور ہوں، لیکن قطر کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ امریکا کا کلیدی شراکت دار ہے۔

امریکی صدر نے روس پر مزید پابندیوں کا عندیہ بھی دیا اور کہا کہ یورپی ممالک روسی تیل پر انحصار کم کریں۔ ان کے مطابق بھارت پر روس سے تیل خریدنے پر بھاری ٹیرف پہلے ہی عائد کیا جا چکا ہے۔