لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں خلاف ورزی کرنے والے میچ ریفری کے خلاف دیر سے خط لکھنے پر ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ کو معطل کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو گزشہ روز بھارت کے خلاف میچ کے دوران پیدا ہونے والی صورتحال پر آئی سی سی کو خط دیر سے لکھنے پر برطرف کیا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ عثمان واہلہ کو ایشیا کپ کے میچ میں بھارتی ٹیم اور میچ ریفری کے حوالے سے ردعمل دینے میں تاخیر پر معطل کیا گیا۔
دوسری جانب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں لکھا کہ میرے لیے پاکستان کی عزت اور وقار سے بڑھ کر کچھ نہیں ۔
There is nothing more important to me than the honor and prestige of my country 🇵🇰
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 15, 2025
ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال کے بعد سخت مؤقف اپناتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اگر میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو فوری طور پر نہ ہٹایا گیا تو پاکستان کرکٹ ٹیم ایشیا کپ کے مزید میچز میں شرکت نہیں کرے گی۔
پاک بھارت میچ کے دوران ٹاس کے وقت اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستان کے کپتان سلمان آغا سے کہا تھا کہ ٹاس کے موقع پر شیک ہینڈ نہیں ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ نےاس سے قبل پاکستان میڈیا منیجر سے کہا کہ یہ سب ریکارڈ نہیں ہونا چاہیے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos