پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز سیریز کل سے شروع
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز سیریز کل سے شروع

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ ویمنز سیریز کل سے شروع

لاہور( رپورٹ ۔محمد قیصر چوہان)آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل 16 ستمبر کو قزافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔سیریز کا دوسرا میچ 19 ستمبر اور تیسرا میچ 22 ستمبر کو کھیلا جاۓ گا۔پاکستانی کپتان فاطمہ ثناء اور جنوبی افریقن کپتان لارا وولوارٹ سیریز میں کامیابی کیلۓ پر امید ہیں پاکستانی ویمنز ٹیم کا جنوبی افریقہ کے خلاف ریکارڈ اچھا نہیں ہے اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان 28 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلے جا چکے ہیں جن میں پاکستانی ٹیم صرف 5 میچز میں کامیابی حاصل کر سکی،21 میچز جنوبی افریقہ نے جیتے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا اور ایک میچ بغیر فیصلہ کے ختم ہوا۔پاکستانی ٹیم اس سیزن میں کافی سخت اور مسلسل ٹریننگ کر رہی ہے ہیڈ کوچ محمد وسیم نے بیٹنگ ،باؤلنگ اور فیلڈنگ میں خوب مشقیں کروائی ہیں۔آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز میں پاکستان کی پانچوں میچز میں کامیابی سے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور پرامید ہیں کہ اس سیریز میں جنوبی افریقہ کو کافی ٹف ٹائم دیں گی۔جنوبی افریقہ کی ٹیم ایک مضبوط ٹیم ہے مقابلہ بہت سخت ہو گا۔