اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے،مصری صدر
اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے،مصری صدر

اسرائیل عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے،مصری صدر

مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے۔

دوحا میں منعقدہ ہنگامی عرب و اسلامی سربراہی اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مصر اہلِ فلسطین کی جبری بے دخلی کے کسی بھی منصوبے کو کسی صورت قبول نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے دوحا پر حملہ کر کے تمام سرخ لکیریں عبور کر لی ہیں۔

اجلاس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیلی بربریت اور مظالم تمام حدود پار کر چکے ہیں اور خطے کے ممالک کو نشانہ بنانا انتہائی تشویشناک ہے۔

عراقی وزیراعظم نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی معنی خیز ہے اور اس دوہرے معیار کو ترک کرنا ہوگا۔