خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ محکمہ پولیس میں خاتون کو ایس ایس پی کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔
صوابی سے تعلق رکھنے والی عائشہ گل کو ایس ایس پی انویسٹیگیشن پشاور تعینات کیا گیا ہے، اس حوالے سے آئی جی خیبرپختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ بھی جاری کیا۔
عائشہ گل پولیس سروسز آف پاکستان گروپ کی افسر ہیں اور اس سے قبل اے آئی جی جینڈر کی ذمہ داریاں بھی نبھا چکی ہیں۔ گریڈ 18 کی یہ خاتون افسر حال ہی میں بیرونِ ملک کورس مکمل کرکے وطن واپس لوٹی ہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos