دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ہانگ کانگ کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی اور ایونٹ میں مسلسل دوسری فتح حاصل کرلی۔
گروپ بی کے اس میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر ہانگ کانگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہانگ کانگ نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 149 رنز بنائے۔ نزاکت خان 52 اور انشے رتھ 48 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ دُشمانتھا چمیرا نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا۔
جواب میں سری لنکا نے ہدف 19ویں اوور میں 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ پاتھن نسنکا نے 68 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ کوسل پریرا اور ہسارنگا نے 20، 20 رنز جوڑے۔
اس کامیابی کے بعد سری لنکا گروپ بی میں مسلسل 2 فتوحات کے ساتھ 4 پوائنٹس لے کر سرفہرست ہے، جبکہ ہانگ کانگ مسلسل تین شکستوں کے باعث ایونٹ سے باہر ہوگیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos