اسلام آباد/ہری پور: خیبرپختونخوا حکومت نے اسلام آباد کے قریب مکھنیال، ضلع ہری پور میں نئے ‘کے پی ہاؤس’ کی تعمیر کا منصوبہ باضابطہ طور پر منظور کر لیا ہے۔ نیا ہاؤس اسلام آباد سے تقریباً 20 منٹ کی مسافت پر واقع ہوگا۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق یہ منصوبہ سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP 2025-26) میں شامل کیا گیا ہے، جس کی کل لاگت 500 ملین روپے ہے۔ ابتدائی طور پر اس سال کے لیے 250 ملین روپے مختص کیے گئے ہیں۔
منصوبے کے تحت ڈپٹی کمشنر ہری پور کو سرکاری زمین کی نشاندہی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جبکہ چیف انجینئر، سیکرٹری کمشنر ہزارہ ڈویژن اور دیگر متعلقہ محکموں کو بھی احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ابتدائی نوٹیفکیشن 3 ستمبر 2025 کو جاری ہوا تھا اور اس کی کاپی متعلقہ افسران کو بھی فراہم کی گئی۔
ذرائع کے مطابق منصوبہ اس وقت زمین کی نشاندہی اور کاغذی کارروائی کے مرحلے میں ہے۔ حتمی ڈیزائن اور ٹھیکہ کمپنی کے تعین کے بعد عملی کام کا آغاز متوقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos