لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں ترقی کا عمل اب رکنے والا نہیں ہے اور صوبہ سرسبز، صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف گامزن ہے۔
اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ اوزون ہماری ماحولیات کی محافظ ہے اور اسے بچانا ہر انسان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلی کے اثرات پر بھی روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بارشوں کے انداز بدل گئے ہیں اور پنجاب کو حالیہ سیلابی حالات سے شدید نقصان پہنچا ہے۔
وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ صوبے میں ماحول دوست اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن میں الیکٹرو بسیں اور "پلانٹ فار پاکستان” مہم شامل ہیں۔ علاوہ ازیں، گرین انرجی اور سولرائزیشن منصوبوں کے ذریعے ماحولیاتی بہتری کی جانب بھی کام جاری ہے۔
مریم نواز نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ اوزون کی حفاظت اور قدرتی وسائل کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ فضا، پانی اور زمین آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رہیں۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos