جرمنی کی عدالت نے افغان شہری کو عمر قید کی سزا سنا دی
افغان شہری مجرم نے 2024ء میں جرمنی کے شہر مین ہائم میں اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو حملے میں ایک پولیس افسر کو ہلاک ،5 افراد کو زخمی کیا تھا۔
September 16, 2025 · بام دنیا
برلن: جرمنی کی عدالت نے افغان شہری کو عمر قید کی سزا سنا دی۔
جرمنی میں مقیم، افغان شہری مجرم نے 2024ء میں جرمنی کے شہر مین ہائم میں اسلام مخالف ریلی کے دوران چاقو حملے میں ایک پولیس افسر کو ہلاک اور پانچ افراد کو زخمی کیا تھا۔
جرمنی کی عدالت نے مجرم کو قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمات میں سزا سنائی ہے۔