معرکۂ حق کی کامیابی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، اے پی سی اعلامیہ
?????? ?? ?? ??????? ?? ????? ???????? ?? ????? ?? ?? ?? ???????

معرکۂ حق کی کامیابی سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، اے پی سی اعلامیہ

اسلام آباد کے آزاد جموں و کشمیر ہاؤس میں آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) منعقد ہوئی، جس کے بعد متفقہ اعلامیہ جاری کیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ معرکۂ حق میں فتح کے بعد بھارت شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہے، اس کامیابی سے نہ صرف تحریکِ آزادیٔ کشمیر کو نئی تقویت ملی ہے بلکہ مسئلہ کشمیر ایک بار پھر عالمی سطح پر بھرپور انداز میں اجاگر ہوا ہے۔

اے پی سی نے اس بات پر زور دیا کہ تمام سیاسی قیادت مقبوضہ کشمیر میں جاری آزادی کی تحریک کی حمایت جاری رکھے گی اور آزاد کشمیر میں بدامنی پیدا کرنے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنایا جائے گا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سیاسی جماعتیں عوامی مسائل کے حل اور اجتماعی مفاد کے لیے متحد رہیں گی، جبکہ کسی بھی غیر متعلقہ فورم یا دباؤ گروپ کو عوامی فیصلوں پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

کانفرنس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ 21 ستمبر سے مسلح افواج پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔