لاہور( رپورٹ۔محمد قیصر چوہان)جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے ہراکر تین میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ میچ کی خاص بات جنوبی افریقہ کی تزمین برٹس،مریزانی کیپ اور پاکستان کی سدرہ امین،منیبہ علی کی شاندار اور ذمہ دارانہ بیٹنگ رہی۔
جنوبی افریقہ کو 256 رنز کا ٹارگٹ ملا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ٹارگٹ 48.2 اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا۔
قبل ازیں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔میچ کے دوسرے اوور میں ہی پاکستان کی ابتدائی بیٹر شوال ذوالفقار بغیر کوئی رن بناۓ پویلین سدھار گئی لیکن منیبہ علی اور سدرہ امین نے اس نقصان کی کمی محسوس نہیں ہونی دی اور انتہائی ذمہ دارانہ اور شاندار بیٹنگ کی بدولت ٹیم کو ایک اچھا اسکور فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔دونوں کی پارٹنرشپ میں 147 رنز بنے۔منیبہ علی نے 11 چوکوں کی مدد سے 76 رنز بناۓ،سدرہ امین نے ناقابل شکست سینچری اسکور کی انہوں نے 12 چوکوں کی مدد سے 121 رنز بناۓ اور ناٹ آؤٹ رہی۔ رنز بناۓ۔ عالیہ ریاض نے پانچ چوکوں کی مدد سے 33رنزبناۓ،کپتان فاطمہ ثناء 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے آیابونگا خاکہ 9 اوورز میں 36 رنز کے عوض دو وکٹیں حاصل کرکے کامیاب باؤلر رہیں۔ٹونی سیخوخونی ایک وکٹ حاصل کر سکیں۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بناۓ۔جنوبی افریقہ کو 256 رنز کا ٹارگٹ ملا جس کے جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 259 رنز بناۓ اور سیریز کا پہلا میچ جیت لیا۔ جنوبی افریقہ کی کپتان لارا وولوارٹ اننگز کے دوسرے اوور میں 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئ۔ان کےبعد سنی لوس نے دھواں دار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوۓ سات چوکوں کی مدد سے 30 رنز بناۓ۔ بعد میں تزمین برٹس اور مریزانی کیپ نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوۓ اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔دونوں نے ناقبل شکست سینچریاں اسکور کیں تزمین برٹس نے 9 چوکوں کی مدد سے 101 رنز ناٹ آؤٹ اور مریزانی کیپ نے 13 چوکوں کی مدد سے 121 رنز اسکور کیۓ اور ناٹ آؤٹ رہیں۔پاکستان کی طرف سے باؤلنگ لائن فلاپ رہی صرف سعدیہ اقبال اور رمین شمیم ایک ایک وکٹ حاصل کرنےمیں کامیاب رہیں۔جنوبی افریقہ کی مریزانی کیپ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔میچ میں امپائرنگ کے فرائض سلیمہ ہاشمہ اور کلیئر پولسکا نے انجام دیۓ جبکہ آفیشل اسکورر اظہر حسین اور میڈیا گیلری اسکورر نجم السعید تھے۔سیریز کا دوسرا میچ 19 ستمبر کو قذافی اسٹیڈیم میں دوپہر ساڑھے تین بجے شروع ہو گا۔یاد رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان اب تک 29 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے جا چکے ہیں جس میں 22 میچز میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان صرف 5 میچ جیت سکا ایک میچ برابر رہا اور ایک میچ بغیر کسی نتیجہ کی ختم ہوا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos