ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ اور اساتذہ سے خصوصی ملاقات کی۔
اس نشست میں خان محمد خان پوسٹ گریجویٹ کالج، میرپور یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار گرلز کے طلبہ و اساتذہ شریک ہوئے۔
طلبہ نے آپریشن "بنیان المرصوص” کی کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اہلِ کشمیر اور نوجوان پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کے درمیان کوئی طاقت فاصلہ نہیں ڈال سکتی۔
اساتذہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان خطے میں ایک ذمہ دار اور استحکام فراہم کرنے والے ملک کے طور پر اپنی شناخت قائم کر رہا ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos