پاکستان کرکٹ بورڈ کے مؤقف پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے میچ ریفری اینڈی پائیکرافٹ کی جگہ ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن کو پاکستان کے میچز کے لیے تعینات کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی اور آئی سی سی کے درمیان مذاکرات کے بعد فیصلہ سامنے آیا ہے، جس کے تحت رچی رچرڈسن ایشیا کپ میں پاکستان کے میچز کی نگرانی کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان شیڈول میچ آج ہوگا، اس سلسلے میں ٹیم مینجمنٹ کو تیار رہنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کے اعتراض کے بعد اینڈی پائیکرافٹ کو بقیہ میچز سے ہٹا دیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی قوانین کے مطابق میچ ریفری براہِ راست کھلاڑیوں یا کپتان کو ہدایات نہیں دے سکتا، بلکہ صرف ٹیم منیجر کے ذریعے پیغام پہنچانے کا پابند ہوتا ہے۔
دوسری جانب ایشین کرکٹ کونسل نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان آج کا میچ ڈو اور ڈائی ہوگا، جس کی فاتح ٹیم اگلے مرحلے میں جگہ بنائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہر ہوجائے گی۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos