کراچی: ماہرین کے مطابق اگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) ایشیا کپ سے دستبردار ہو جاتا تو اسے تقریباً ساڑھے 3 سے ساڑھے 4 ارب روپے کا بھاری مالی نقصان برداشت کرنا پڑتا۔
رپورٹ کے مطابق ایونٹ کے بائیکاٹ کی صورت میں اسپانسرشپ، نشریاتی معاہدے اور ٹکٹوں کی آمدنی ضائع ہو جاتی۔ اس کے ساتھ ساتھ سونی پکچرز کے ساتھ ہونے والا 48 ارب روپے (170 ملین ڈالر) کا نشریاتی معاہدہ بھی متاثر ہوسکتا تھا، جس میں خواتین اور انڈر-19 ایشیا کپ کے نشریاتی حقوق بھی شامل ہیں۔
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی آمدنی کا 75 فیصد بھارت، پاکستان، سری لنکا، بنگلادیش اور افغانستان کے درمیان برابر تقسیم ہوتا ہے، یعنی ہر ملک کو 15 فیصد حصہ ملتا ہے۔ باقی 25 فیصد ایسوسی ایٹ ممالک میں بانٹا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایشیا کپ سے پی سی بی کو نشریاتی معاہدوں، اسپانسرشپس اور ٹکٹوں کی فروخت سے تقریباً 12 سے 16 ملین ڈالر آمدنی کی توقع ہے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos